: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کانگریس نے ' آر ایس ایس سے پاک ہندوستان' کے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے نعرے کی آج تائید کی لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مخالف پارٹیوں کا قومی اتحاد بنانے کے اعلان سے یہ کہہ کر کنارہ کشی کر لی کہ 2019 میں لوگ کسی اتحاد کے بغیر ہی
مودی سرکار کو مسترد کردیں گے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری شکیل احمد نے آج یہاں پارٹی کی معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس سے پاک ہندوستان کا نعرہ درست ہے۔ جہاں تک قومی اتحاد کا سوال ہے، وہ ریاستوں میں حالات کی بنیاد پر پر ہوتا ہے۔